پرنٹنگ کارپوریشن نے سینیٹ الیکشن کےلیےچار ہزار بیلٹ پیپرز کی چھپائی کاکام شروع کردیا
بیلٹ پیپرز چھپوائی کےبعد پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کےمتعلقہ ریٹرننگ افسروں کو بھجوائے جائیں گے،پانچ مارچ کو ہونےوالے سینیٹ کی باون نشستوں پر ہونےوالے انتخابات کےلیےالیکشن کمیشن پریذائیڈنگ افسروں کو تعینات کرچکا ہے،جن کی نگرانی میں پولنگ ہوگی،دوسری جانب الیکشن سےقبل سیاسی جماعتوں کا جوڑ توڑ بھی عروج پر ہے،اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے