ایک ٹی وی چینل کی نیوز براڈ کاسٹر کو شاید یہ معلوم نہیں تھا کہ موسم کی خبریں دیتے دیتے وہ خود بھی خبربننے والی ہے
آئرش زبان کے ایک مقامی ٹی وی چینل کی نیوز کاسٹر کیٹلین نک کو موسم کا بلیٹن پیش کرتے ہوئے غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، کیٹلین اکتیس اکتوبر کی رات چینل پر معمول کے مطابق موسم کا حال بتارہی تھیں، جیسے ہی وہ اس جملے پر پہنچیں کہ فلاں علاقے میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے تو ساتھ ہی سٹوڈیو میں انتہائی زور سے بجلی چمکی اور کیٹلین سکرین سے غائب ہوگئیں،اسکے ساتھ ہی سکرین بھی بلیک ہوگئی اور نشریات کا خاتمہ کردیا گیا ،،اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر چینل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انکا مقصد ہیلووین کو مختلف انداز سے منانا تھا اور جعلی آسمانی بجلی گرتی دکھانا ایک بہترین تفریح تھی،کیٹلین کے ردعمل پر انکا کہنا تھا کہ سٹنٹ کو نیچرل دکھانے کیلئے انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیاتھا۔سوشل میڈیا پر اس سٹنٹ کیلئے ملے جلے ردعمل کا اظہار دیکھنے کو مل رہاہے