پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تحریکِ انصاف کا نمبر 25 آزاد کی شمولیت کے بعد 148 پر پہنچ گیا ہے
پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تحریکِ انصاف کا نمبر 25 آزاد کی شمولیت کے بعد 148 پر پہنچ گیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے آٹھ ارکان کی حمایت کے ساتھ مجموعی تعداد 156 ہو گئی ہے۔آزاد ارکان چودھری نثار علی خان اور محمد معاویہ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کر سکے ،، جبکہ جگنو محسن اور احمد علی اولکھ نے ابھی کسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے۔ ملتان پی پی 217 سے آزاد ایم پی اے شیخ سلمان نعیم، پی پی 7 سے راجا صغیر، بھکر سے سعید اکبر نوانی اور امیر محمد خان، کبیر والا سے حسین جہانیاں گردیزی، لیہ سے سید رفاقت علی گیلانی، ڈی جی خان سے حنیف خان پتافی، سید سعید الحسن شاہ اور اجمل چیمہ بھی کپتان کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ پی پی 282 لیہ سے طاہر رندھاوا، پی پی 237 سے فد احسین، پی پی 125 جھنگ سے فیصل حیات جبوانہ، پی پی 272 مظفرگڑھ سے باسط احمد سلطان، پی پی 124 سے محمد تیمور خان، پی پی 93 تیمور لالی اور پی پی 106 سے عمر فاروق بھی تحریکِ انصاف میں شامل ہو چکے ہیں۔ پی پی 270 سے عبدالحئی دستی، پی پی 203 خانیوال سے آزاد امیدوار خاور علی شاہ بھی ٹیم میں شامل ہیں، پی پی 238 بہاولنگر سے شوکت علی لالیکا اور خرم لغاری، پی پی 277 سے علمدار قریشی، ڈیرہ غازی خان سے نومنتخب ایم پی اے محسن عطا خان بھی پی ٹی آئی کے ہو گئے ہیں۔ جھنگ سے مہر اسلم بھروانہ اور خوشاب سے غلام رسول سانگھا نے بھی تحریک انصاف کو چنا۔