وفاقی اداروں کے ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہیں دینے کا فیصلہ
نگران حکومت نے وفاقی اداروں کے ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کرلیا، متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔محکمہ خزانہ کی جانب سے اکائونٹنٹ جنرل ملٹری، اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اور وزارت خارجہ کے چیف اکائونٹنٹ آفیسر کو سرکلر جاری کر دیا جس میں کہا گیاکہ عید الاضحی سے قبل وفاقی اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے انتظامات کئے جائیں ، 17 اگست کو تنخواہ اور پنشن ادائیگی کر دی جائے، عید سے پہلے متعلقہ محکمے ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔