تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی تیسری وکٹ گرا لی۔
تحریک انصاف نے 10 دنوں میں پیپلز پارٹی کی تیسری وکٹ گرانے کی ہیٹرک کر لی۔نور عالم خان، فردوس عاشق اعوانکے بعد نذر محمد گوندل نے بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے نذر محمد گوندل نے گزشتہ روز نتھیاگلی میں عمران خان سے ملاقات کی دونوں رہنماﺅں کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور قوی امکان ہے کہ نذر گوندل منگل کے روز تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیات کا اعلان کریں گے ،عمران خان نے نذر گوندل کو بنی گالہ بلا لیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ نذر محمد گوندل منڈی بہاوالدین حلقہ این 109 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑیں گے،عمران خان نذر محمد گوندل کی انتخابی مہم میں بھی منڈی بہاوالدین کے دورے کریں گے۔