وزیر اعلی پنجاب کی تعلیم صحت روزگار ، زراعت صنعت کی ترقی میں 7 ماہ کی کارکردگی قابل رشک ہے ۔ماریہ صدیقی
مدینہ منورہ ( نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ڈپٹی وویمن ہیڈ ماریہ صدیقی نے کہا وزیر اعلی پنجاب اپنے وعدوں کی تکیل کہ سفر پر گامزن ہے اپنی چھت اپنا گھر کی تقریب بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جو بھی وعدہ کیا وفا کیا، تعلیم صحت روزگار ، زراعت صنعت کی ترقی میں 7 ماہ کی کارکردگی قابل رشک ہے ۔ جبکہ دوسری جانب اپنی چھت اپنا گھر کی تقریب سابق وزیر اعظم و صدر مسلم۔لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا اپنی چھت اپنا گھر سکیم کیلیے قرضوں کے اجراء کی تقریب سے خطاب" اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کی بہترین مثال ہے،اس ملک میں اگر کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص ایسانہ ہوتا جو بے گھر ہوتا"۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو پختونخواہ میں 12 سال ہوگئے ہیں اور وہاں کے لوگ علاج کے لئے پنجاب آتے ہیں جہاں ان کو جدید طبی سہولیات اور گلے سے لگایا جاتا ہے۔ وفاق اور پنجاب مسلم۔لیگ ن کی شاندار کارکردی کہ ٹمرات جاری ھیں مہنگائی کو کنڑول روپیہ مستحکم پڑولیم مصنوعات سستی اور روٹی گندم سستی ھو چکی ھے شرح سود 22 فیصد سے کم ھوکر 17 فیصد کہ قریب ھے ائی ایم ایف نے ملک میں استحکام اور ترقی معشیت کی بحالی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی وویمن ہیڈ مسلم۔لیگ ن سعودی عرب ماریہ صدیقی نیو یارک جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر کو مسلمہ امہ کی ترجمانی کے ساتھ امریکہ اور برطانیہ ہر جنگ خواہ یوکرائن روس ہو یا مشرق وسطی میں اسرائیل فلسطین اور برصغیر مقبوصہ کشمیر پر انسانی خلاف ورزیوں پر سب کی سرپرستی یہ 2 ممالک کرتے ہیں اور ساتھ نیٹو ممالک کو ملا لیتے ہیں۔ شہباز شریف کی تقریر مسلمانوں کی آواز تھی اور پاکستان کی توانا آواز ہمیشہ مسلمانوں کہ ساتھ رہے گی۔