سیف سٹی ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں قائم ورچوئل سینٹر فارچائلڈ سیفٹی نے کارکردگی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔چائلڈ سیفٹی سنٹر روزانہ کی بنیاد پر 60 سے زائد گمشدہ بچوں کو اپنوں سےملوا رہا ہے۔ چائلڈ سینٹر میں دو ماہ کے اندر 10 ہزار 398 سے زائد بچوں سے متعلقہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ جن پر بروقت ایکشن لیتے ہوئے 8 ہزار 406 سے زائد کیسز کو حل کر لیا گیا جبکہ 202 کیسز زیر تفتیش ہیں۔ موصول شدہ کیسز میں سے 1 ہزار 673 پر ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی اپنے قیام سے اب تک 3 ہزار 864 گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے بحفاظت ورثاء کے سپردکر چکا ہے۔ چائلڈ سیفٹی سنٹر نے دو ماہ کے اندر جنسی زیادتی میں ملوث 740افرادجبکہ اغواء کے 441 کیسز پر ایف آئی آرز کا اندراج کروایا۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہری بچوں سے متعلقہ جرائم کی اطلاع کیلئے 15ڈائل کر کے3دبا کر ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔