زلزلے نے خیبرپختونخوا اور لوئردیر کو ہلاکر رکھ دیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
خیبرپختونخواکے علاقے، مینگورہ ، چترال، سوات ، مانسہرہ اور لوئر دیر میں5.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 159کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا،، اس حوالے سے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے رابطہ کیا جا رہا ہے، زلزلے کا دورانیہ 8سے بارہ سیکنڈ تھا ۔