عندلیب عباس نے اکیس روز میں اپنے خط کے تمام سوالات کا مفصل جواب مانگ لیا۔
خط پی ٹی آئی کی سینئر رہنما عندلیب عباس کی جانب سے تحریر کیا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چار اپریل کو پاناما لیکس انکشافات کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے، پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے اہل خانہ کا نام آنے سے دنیا بھر میں ہماری تضحیک ہوئی، عندلیب عباس کا کہنا ہے پانامہ انکشافات کے بعد دنیا کے اناسی ممالک میں ڈیڑھ سو سے زائد تحقیقات کی گئیں، جن کے نتیجے میں پانچ ہزارر چھے سو بیس افراد اور کمپنیوں کیخلاف کاروائی کی گئی، وزیر اعظم نے پانامہ لیکس میں نام آنے والوں کیخلاف کارروائی کی نہ ہی اپنے خاندان کے بارے میں وضاحت پیش کی، عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ اکیس روز میں ان تمام سوالات کا مفصل جواب فراہم کیا جائے۔