عوام شریف برادران کوگریبان سے پکڑکراقتدار سے نکال باہرکریں گے, رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد
لاہورکے حلقہ این اے 125 میں الیکشن مہم کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ گزشتہ روزلاہورمیں مشکل ترین دن تھا،،مون سون کی پہلی ہی بارش نے شہبازشریف کی کارکردگی کاپول کھول دیا،تیسرے درجے کا کام کیا گیا اورپیسے کھائے گئے،ایک نقصان کے بعد اب یہاں مرمت کے لیے قوم کے مزید پیسے خرچ کیے جائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ اگرشریف برادارن یہ سمجھ رہے ہیں کچھ عرصے بعد عوام سب بھول جائیں گے تویہ ان کی خام خیالی ہے, ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ محلہ قریشی کی قصاب مارکیٹ کومسلم لیگ ن نے تباہ کردیا،گوشت کی قیمتیں تک حمزہ شہبازکی مرضی سے طے ہوتی تھیں،اس موقع پریاسمین راشد نے دکانداروں کوتحریک انصاف کوووٹ دینے کی درخواست بھی کی