افغانستان میں امریکی سی ون تھرٹی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا،حادثے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے
افغانستان میں امریکی سی ون تھرٹی مسافرطیارہ گرکرتباہ ہوگیا،،حادثے کے نتیجے میں گیارہ افراد مارے گئے،،امریکی دفاعی حکام کے مطابق طیارے میں امریکی فوجی اورمختلف قومیتوں کے شہری شامل تھے،،دوسری جانب غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغان طالبان نے امریکی طیارہ مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے،،امریکی حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے،،طالبان کے ترجمان زبی اللہ مجاہد نے بتایا کہ انھوں نے جلال آباد میں امریکی طیارہ مارگرایا جس میں امریکی فوجیوں سمیت پندرہ افراد مارے گئے