آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب میں بم دھماکوں کی مذمت۔متاثرہ خاندانوں سےاظہار ہمدردی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل نے سعودی عرب کےوزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پررابطہ کیا۔ آرمی چیف نےسعودی عرب میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی مذمت کی۔ آرمی چیف نےکہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سعودی عرب کے عوام کےساتھ ہیں۔ آئی ایس پی آر کےمطابق جنرل راحیل شریف نے بم دھماکےسےمتاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدردی بھی کیا۔ ادھرترجمان دفتر خارجہ نے سعودی عرب میں دہشتگردو کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ یا قطیف میں کسی پاکستانی کی ہلاکت یازخمی ہونےکی اطلاع نہیں۔ پاکستانی سفارتخانہ سعودی حکام کےساتھ رابطےمیں ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کا وقت نیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا کسی ملک اور مذہب سے تعلق نہیں، مدینہ میں دہشت گردی قابل نفرت اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے