شہبازشریف کی پہلی گرفتاری ہے، مزید بڑی گرفتاریاں ہونیوالی ہیں: فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد مزید بڑی گرفتاریوں کا عندیہ دے دیا۔
آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیاشہبازشریف کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ یہ تو پہلی گرفتاری ہوئی ہے، ابھی مزید بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل مزید آگے بڑھےگا، کرپشن کےخلاف حکومت کی زیروٹالرنس پالیسی ہے۔دوسری جانب پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خادم اعلیٰ کی خدمت کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں، سابق حکومت کے دیگر کرپٹ عناصر بھی جلدجیل میں ہوں گے۔