امریکی سفارتکار رچرڈ گرینیل خصوصی نمائندہ کوسوو اور سربیا نامزد
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ گرینیل کو خصوصی امریکی نمائندہ برائے سربیا اور کوسوو نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاﺅس کے مطابق ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ رچرڈ گرینیل یورپی ممالک سربیا اور کوسوو کے مابین دیرینہ تنازعات کے حل اور امن مذاکرات کے لیے کام کریں گے۔ رچرڈ گرینیل 2018ءمیں جرمنی میں امریکی سیفر مقرر ہوئے تھے جبکہ وہ 2016ءمیں اقوام متحدہ میں سابق امریکی ترجمان ہونے کے ساتھ ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدراتی مہم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ سربیا نے 2008ءمیں آزادی حاصل کی تاہم کوسوو سے اس کے حالات کشیدہ ہیں۔ روس،چین اور یوکرین نے سربیا کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا جس کے باعث وہ اقوام متحدہ کا رکن بننے سے بھی قاصر ہے۔