نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیرتربیت افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیرتربیت افسران نےپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وفد میں سنیئرمینجمنٹ کورس کےافسران اور فیکلٹی ممبران شریک تھے۔آپریشن کمانڈر ایس پی شفیق احمد نے وفد کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔آپریشن کمانڈر نے افسران کو سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔وفد کو جدید 15 ایمرجنسی کال سنٹر اور ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی ورکنگ بارے بتایا گیا۔افسران کو ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر اور میثاق سنٹر بارے بھی بتایا گیا۔زیر تربیت افسران کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی ۔وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے 18 اضلاع میں سمارٹ سیف سٹی منصوبوں پر کام جاری ہے۔شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔وفد میں شرکاءزیر تربیت افسران نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین ،بچوں اور میناریٹیزکے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ورچوئل سنٹرز کا قیام قابل تعریف ہے۔سیف سٹیز کے دائرہ کار میں اضافہ خوش آئند ہے،تمام ادارے مستفید ہونگے۔