وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارتخانے آمد
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارتخانے آمد وزیرِ اعظم نے چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی وزیرِاعظم کا گزشتہ روز کراچی میں چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت. میں چینی شہریوں پر اس حملے کی مذمت کرنے اور زخمیوں کی بیمار پرسی کیلئے آپ سے ملنے آیا ہوں. وزیرِ اعظم کی چینی سفیر سے گفتگو. وزیرِ اعظم کی چینی سفیر کو ذمہ داران کو جلد گرفت میں لے کر انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی. واقعے میں ملوث افراد کو گرفت میں لینے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے عمل کی بذات خود نگرانی کر رہا ہوں. وزیرِاعظم واقعے میں زخمی چینی شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دے چکے. وزیرِاعظم قابلِ اطمینان بات ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے چینی شہریوں کی صحت بہتر ہو رہی ہے. وزیرِاعظم چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے. وزیرِاعظم چینی شہریوں پر حملہ پاک چین برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی مزموم کوشش ہے. وزیرِاعظم پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے. وزیرِاعظم چینی سفیر نے وزیرِاعظم کی سفارتخانے آمد پر شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ وزیرِاعظم واقعے کے ذمہ داران کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے. نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِداخلہ محسن رضا نقوی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے.