دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے نام
لاہور:لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔ پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) لاہور کے طلبہ کی جانب سے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا گیا. ریکارڈ بنانے میں اے پی ایس کے 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ اس سے پہلے بھارت نے رواں سال 7 ہزار 368 طلبہ کے ساتھ یہ ریکارڈ بنایا تھا، تاہم پاکستانی طلبہ نے اس ریکارڈ کو بڑے مارجن سے توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔یہ شاندار کامیابی لاہور یوتھ فیسٹیول کے دوران حکومت پنجاب کی جانب سے منعقد کیے گئے ایونٹس کا حصہ تھی۔ ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے خوشی کے مارے جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر رقص کیا۔لاہور یوتھ فیسٹیول کے باقی فائنل مقابلے 8 سے 10 نومبر تک فورٹریس اسٹیڈیم لاہور کینٹ میں منعقد کیے جائیں گے. 8 اور 10 نومبر کو بالترتیب رنگا رنگ افتتاحی اور اختتامی تقریبات کا شاندار انعقاد بھی کیا جائے گا۔