سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ،الرٹ جاری
سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ،الرٹ جاری کردیا گیا ۔ سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز (این سی ایم)نے جمعہ تک بیشترعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے،عسیر، الباحہ، جازان اور مکہ مکرمہ کے علاقوں میں اولے پڑنے کے ساتھ درمیانے درجے کے طوفان کا بھی الرٹ جاری کیا گیا اوران علاقوں کو50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ تیز ہوائوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ مزید برآں مدینہ منورہ اور العلا کے علاقوں کو بھی اسی طرح کے موسمی حالات کا سامنا کرنے کی توقع ہے،القاسم، نجران، ریاض، تبوک، الجوف، شمالی سرحدوں، الشرقیہ اورمکہ مکرمہ کے کچھ علاقوں کو بھی ہلکے سے درمیانے درجے کے طوفان کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ، ان علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔