برازیل میں شادی کی تقریب میں اس وقت ہلچل مچ گئی
برازیل میں شادی کی تقریب میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب دلہن کو لے کر آنے والا ہیلی کاپٹر سٹیج کے قریب گر گیا تاہم دلہن کو کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن بچے سمیت تین افراد معمولی زخمی ہوگئے، ہیلی کاپٹر میں تو آگ لگ گئی لیکن اس کے باوجود شادی کی تقریب جاری رہی اور دلہا دلہن نے حادثے کو کوئی اہمیت ہی نہ دی اس موقع پر دلہن نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کا گرنا بھی شادی کی تقریب کا حصہ تھا یہ واقعہ اب ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ایک پر سٹیج کے قریب تاروں سے ٹکرایا جس کے بعد حادثہ پیش آیا