احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے ملزم کا ساتھی گرفتار
نارووال میں وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے ملزم کا ایک ساتھی گرفتارکرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عظیم، عابد حسین کے ساتھ موٹر سائیکل پر جلسہ گاہ پہنچا تھا۔ واقعہ کے بعد عظیم جائے وقوع سے فرار ہوگیا تھا، گرفتار ملزم عظیم منظور پورہ کا رہائشی ہے۔اس سے قبل گرفتار ملزم عابد نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے ختم نبوت کے معاملے پر احسن اقبال پر حملہ کیا،یہ فیصلہ میرا ذاتی تھا، جس میں اور کوئی شریک نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرداخلہ احسن اقبال کی کنجروڑ میں کارنر میٹنگ ختم ہونے کے بعد رش کافائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم عابد حسین نے احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔