مین سٹریم میڈیا کے بعد سوشل میڈیا پر بھی کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
ڈی جی پی آر میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لیس سنٹرل سوشل میڈیا مانیٹرنگ روم قائم کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق منصوبے پر مجموعی طور پر 11 کروڑ لاگت سےڈی جی پی آر کو اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائیگا۔ ڈی جی پی آر میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لیس سنٹرل سوشل میڈیا مانیٹرنگ روم قائم کیا جائیگا۔مربوط مانیٹرنگ کے لیے ڈیویژنل انفارمیشن دفاتر کا قیام بھی کیا جائیگا۔ سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ہمارا مانیٹرنگ کا نظام مزید مضبوط ہوگا،ہمارا ورک لوڈ کم ہو گا اور ڈیجیٹل فورم پر شفٹ ہوجائیں گے۔ سیکرٹری آئی اینڈ سی نے کہا کہ بیس سال قبل کی خبر بھی اس فورم پر دستیاب ہوگی، سالوں بعد بھی اگر کسی انفارمیشن کی ضرورت ہوگی تو وہ اس منصوبے سے ون کلک پر دستیاب ہوگی، اس سے پہلے مینول ریکارڈ کیپنگ اور فائل سسٹم سے ریکارڈ رکھا جاتا تھا۔