دنیا کے امیر ترین شخص کا سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی وزارتوں کے لئے عجیب و غریب اعلان
امریکہ کے امیر ترین اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم،ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک بزنس مین ایلون مسک جو کہ ہمیشہ سرخیوں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ایلون مسک نے ایک نے انتہائی ذہین انقلابیوں کے لیے نئی حکومت کی کارکردگی کی وزارت میں شامل ہونے کے لیے ملازمتوں کے ایک گروپ کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت وہ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پلیٹ فارم ایکس پر ایک متنازع اور عجیب و غریب پوسٹ میں مسک نے کہا کہ ہمیں ایک چھوٹی حکومت میں ایسے انتہائی ذہین انقلابیوں کی ضرورت ہے جو غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کے لیے ہفتے میں 80 گھنٹے سے زیادہ مفت کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔