آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ،افغانستان نے نیوزی لینڈ کوآوٹ کلاس کردیا۔
آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے میچ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے ہرا دیا۔ گروپ سی کے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں افغان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے اپننگ بیٹر وکٹ کیپر بیٹر رحمان اللہ گربار 56 گیندوں پر 5 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 80 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ ان کے ساتھ اوپنر 44 رنز بنا سکے۔
عظمت اللہ نے 22 جبکہ سابق کپتان محمد نبی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کپتان راشد خان 6 رنز بنا سکے جبکہ کریم جنت، گل بدین نبی ، نجیب اللہ نے بالترتیب 1۔0۔1 رن بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولڈ اور میٹ ہینری کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں جبکہ لوکی فارگسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 15.2 اوور میں 75 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی اور یوں میگا ایونٹ کا ایک اور اپ سیٹ میچ دیکھنے میں آیا۔افغانستان کی جانب سے فضل الحق فارقی اور راشد خان نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نبی نے 2 وکٹیں اپنے نام کی، رحمان اللہ گرباز نے 56 گیندوں میں 80 رنز بنانے کے عوض کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔