دبئی میں بین الاقوامی ائیر شو کے دروازے شائقین کیلئے کھول دیے گئے

دبئی میں ہونے والے ایئر شو دو ہزار پندرہ کا افتتاح دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا،، شو میں پہلے روز چودہ مختلف کمپنیوں کی جانب سے شاندار کرتب پیش کیے گئے،، پاک فضائیہ کے سُپرمشاق جیت طیارے نے اپنی پروازوں سے ماحول گرما دیا، المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جاری ائیر شو میں دنیا بھر کی ایک ہزار سے زائد کمپنیاں جدید طیاروں اور ٹیکنالوجی کے ساتھ شریک ہیں،، ایئر شو اپنی تمام تر رینگینیوں کے ساتھ بارہ اکتوبر تک جاری رہے گا