الیکشن کمیشن آزاد ہو گا تو عوام کو اپنے نمائندے خود منتخب کرنے کا موقع ملے گا:سراج الحق
منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے نومنتخب عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں خیبر پی کے میں جماعت اسلامی نے اچھی کارکردگی دکھائی، پنجاب اور سندھ میں بھی بہترین نتائج دیں گے، سراج الحق کا کہنا تھا جماعت اسلامی کی مرکزی شوری میں دس خواتین بھی شامل ہوں گی جنہیں باقاعدہ منتخب کیا جائے گا ، جب تک خواتین آگے نہیں آئیں گی ہماری جدوجہد کامیاب نہیں ہو سکتی ، سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں استحصالی معاشی نظام قائم ہے، جمہوریت سے صرف ایک محدود طبقہ فائدہ اٹھا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد ہو گا تو عوام کو اپنے نمائندے خود منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔