ملکی خزانہ تیزی سے خالی , سری لنکا میں تنخواہوں اور پنشن کے لالے پڑ گئے
کولمبو: سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کے بھی لالے پڑ گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حال ہی میں دیوالیہ ہونے والے ملک سری لنکا کے نئے صدر نے حکومتی اخراجات میں 5 فیصد تک کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ ملکی خزانہ تیزی سے خالی ہو رہا ہے جبکہ ٹیکسوں میں زبردست اضافے کے باوجود تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی مشکل ہو گئی ہے۔سری لنکن صدر نے حکومتی اخراجات میں کٹوتیوں کا بھی اعلان کر دیا اور کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے بیل آؤٹ پیکج کے لیے بات چیت کر رہے ہیں تاہم اس میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔