روس کا آج پھر محفوظ راستہ دینے کے لیے عارضی سیز فائر
روس کی جانب سے یوکرین کے شہریوں کو محفوظ راستہ دینے کے لیے آج پھر عارضی سیز فائر کا اعلان کیا گیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق شہریوں کے انخلا کے لیے عارضی طور پر سیز فائر کررہے ہیں، روس کی جانب سے سیز فائر کے بعد یوکرین کے شہر سومی سے انخلا شروع ہوچکا ہے، شہریوں کا پہلا قافلہ یوکرین کے مرکزی شہر پول ٹووا پہنچ گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق 1100 غیر ملکی طلبا پول ٹووا سے مغربی شہر لیویف ٹرین کے ذریعے جائیں گے۔اقوام متحدہ کے مطابق روس کے حملوں سے اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد یوکرین چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ دوسری جانب امریکا نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین میں 4 ہزار کے قریب روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، یاد رہے روس نے ستمبر تک غیر ملکی کرنسیوں کی فروخت روک دی تھی۔