بلاول بھٹونے پارٹی ارکان کو آج ظہرانے پر بلالیا
بلاول بھٹونے پارٹی ارکان کو آج ظہرانے پر بلالیا ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری بھی ظہرانے میں شریک ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو کی جانب سے تمام ارکان قومی اسمبلی کو ظہرانے میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹواپنے پارٹی ارکان کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اعتماد میں لیں گے ۔ اس کے علاوہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے پیپلز پارٹی کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔