کسی کو تاحیات نااہل کرنا بہت سخت سزا ہے، چیف جسٹس
سلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ کسی کو تاحیات نااہل کرنا بہت سخت سزا ہے۔ سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن میں نااہلی ریفرنس پر رائے نہیں دے سکتے اور منحرف ارکان کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ میرا مقدمہ نااہلی ریفرنس نہیں ہے، میرا مقدمہ یہ ہے کہ دن کی روشنی میں پارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ اس معاملے کا جائزہ الیکشن کمیشن نے لینا ہے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ ہی آئے گی۔ آپ کی پارٹی کے کچھ لوگ ادھر کچھ ادھر ہیں۔