عامر لیاقت پر تیسری اہلیہ دانیہ کے لگائے گئے 10 بڑے الزامات
رکن قومی اسمبلی، اسکالر و ٹی وی میزبان سید عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ عدالت میں تنسیخ نکاح کی درخواست دینے کے بعد اب تک متعدد انٹرویوز میں شوہر پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔دانیہ شاہ نے واضح کیا ہے کہ وہ ’شاہ‘ نہیں اور نہ ہی شادی کے وقت ان کی عمر 18 سال تھی بلکہ وہ نکاح کے وقت 15 سال کی تھیں۔تنسیخ نکاح کی درخواست دینے کے بعد اب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کردیا ہے اور نام سے ’عامر اور شاہ‘ ہٹاکر دانیہ ملک کردیا۔
1- دانیہ ملک نے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ انہیں عامر لیاقت نے بتایا تھا کہ ٹی وی میزبان کو سابق اہلیہ طوبیٰ انور نے نشے کی عادت دی-
2 - انہوں نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت انہیں بھی نشہ کرنے پر مجبور کرتا تھا مگر وہ ان کے سامنے نشہ کرنے کی اداکاری کرتی تھیں، انہوں نے کبھی نشہ نہیں کیا، جس وجہ سے بھی عامر لیاقت ان پر غصہ کرتے تھے۔
3 - دانیہ ملک نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت نہ نماز پڑھتے ہیں، نہ قرآن کی تلاوت کرتے ہیں، جیسے وہ ٹی وی پر مذہبی نظر آتے ہیں، ایسے نہیں، انہوں نے خود سے زائد العمر شخص سے اسی لیے شادی کی تھی کہ وہ اسکالر ہیں اور انہیں بھی راہ راست پر لائیں گے۔
4 -ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ جسم فروشی میں ملوث ہوتیں تو عامر لیاقت ان سے شادی نہ کرتے اور انہیں پہلے ہی دن طلاق دے دیتے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت نے سابق اہلیہ طوبیٰ انور پر بھی جسم فروشی کے الزامات لگائے تھے۔
5 - انہوں نے واضح کیا کہ وہ ’سیدہ‘ نہیں ہیں، ان کے نکاح میں بھی ان کا نام دانیہ ملک لکھا ہوا ہے، عامر لیاقت انہیں سیدہ کہلانے کا کہتے تھے اور ان سے ہی پوچھا جائے کہ وہ ایسا کیوں کہتے تھے؟
6 -دانیہ ملک کے مطابق جب وہ شوہر کے ہمراہ اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان سے ملنے گئی تھیں تو انہوں نے عامر لیاقت کو کہا تھا کہ وہ انہیں اچھی طرح جانتے ہیں اور ساتھ ہی عمران خان نے ان کے شوہر کو ان کا خیال رکھنے کا کہتے ہوئے کہا تھا کہ دانیہ ملک ابھی بچی ہیں۔
7- ایک اور یوٹیوب چینل سے بات کرتے ہوئے دانیہ ملک نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت نے ان سے پیسے کمانے کی خاطر شادی کی، کیوں کہ ان کے پاس اتنی دولت نہیں تھی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر ان کی نامناسب ویڈیوز بناکر کروڑوں روپے کمانا چاہتے تھے۔
8 -ایک اور انٹرویو میں دانیہ ملک نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت ادھار پر نشہ حاصل کرتے تھے اور وہ بہت مقروض ہوچکے تھے، وہ اپنا قرض چکانے کے لیے انہیں استعمال کر رہے تھے، وہ انہیں میڈیا پر لے جاتے اور ان کے انٹرویوز کے پیسے وصول کرتے۔
9 - انہوں نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت انہیں دوپٹہ اوڑھنے سے منع کرتے تھے اور انہیں ٹھیک طرح سے مکمل لباس بھی نہیں پہننے دیتے تھے۔
10- ایک اور انٹرویو میں دانیہ ملک نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت انہیں بولتے تھے کہ وہ جس بھی بڑی اداکارہ کو بلانا چاہیں، وہ ان کے پاس آجائے گی، وہ بڑی اور مشہور اداکاراؤں کے نام لیتے تھے۔