امریکی صدر چین کی تیز ترین ترقی سے خوفزدہ ہوگئے

امریکی صدر جوبائیڈن کو تیزی سے ترقی کرتے اور دنیا کی بڑی معیشت بن کر ابھرنے والے ملک چین کا خوف ستانے لگا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے سینیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر امریکا اپنے انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے اقدامات نہیں کرتا تو چین ہمارا حصہ بھی کھا جائے گا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے سینیٹرز سے گفتگو میں امریکی انفرااسٹرکچر میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔