عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں اور اس حوالے سے ایک مبینہ فوٹیج نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی
کپتان کی تیسری شادی کی خبر نے ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے،کھلاڑیوں کی نئی بھابھی کون ہوگی،کیسی ہو گی اور کیا وہ بھی خان کے ساتھ نبھاہ کر پائے گی،سوشل میڈیا پہ تو جیسے اس بحث کے علاوہ کوئی اور بات ہی نیہں،ہر پیج اور ہر گروپ پر یہی بحث چل رہی ہے،کوئی کپتان کی نئی شادی کے حق میں دلائل دے رہا ہے تو کوئی اسے خان کے لئے نقصان دہ۔سوشل میڈیا پر کپتان کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ یہ شادی ان کے لیڈر کے لئے بہت فائدے مند ثابت ہوگی،خان کو اس شادی کا مشورہ کئی روحانی لوگوں نے بھی دیا اور اس سے اس کی زندگی میں اطمینان آئے گا اور وہ یکسوئی سے ملکی سیاست پر توجہ دے سکے گا،اس موقع پر کچھ نوجوانوں نے شیخ رشید کو بھی اس روحانی پیر سے ملاقات کرنے کا مشورہ دیا جنہوں نے عمران خان کو شادی کا مشورہ دیا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔ اس دوران کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا رخ کیا اور افواہوں کی تردید کردی۔ پی ٹی آئی ترجمان نے بھی کہہ دیا کہ عمران خان کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
چئیرمین تحریک انصاف کی تیسری شادی کی افواہیں گردش کرتی رہیں، کہا گیا کہ عمران خان نے پاکپتن کی رہائشی مریم وٹو سے شادی کرلی ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ کپتان کی اہلیہ مریم وٹو پندرہ سال سے دبئی میں مقیم ہیں۔ ان کی ہمشیرہ بشری خاور مانیکا کی اہلیہ ہیں اور وہ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔ اس تمام صورتحال کے بعد کپتان نے اپنی تیسری شادی کی خبروں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ ان کی شادی کی افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں کیونکہ انہوں نے شادی نہیں کی۔ اس دوران کپتان نے یہ بھی کہا کہ اگر انہوں نے شادی کی تو وہ اس کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ دوسری جانب عمران خان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہیں شادی سے متعلق خبروں کا کوئی علم نہیں کیونکہ انہیں اس بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اسی طرح ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عمران خان نجی دورے پر لندن میں موجود ہیں اور وہ اتوار کو وطن واپس آجائیں گے۔ نعیم الحق نے کہا کہ پاکپتن کی مانیکا فیملی کیساتھ عمران خان کی روحانی وابستگی ہے۔ دوسری جانب عمران خان کی برطانیہ میں قریبی دوستوں سے ملاقات کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔
تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں تیسری شادی کا اشارہ دیا ۔۔ ان کا کہنا ہے کہ طلاق سے بری کوئی چیز نہیں، دو ناکام شادیوں کے باوجود ان کا شادی کے بندھن پر یقین پہلے سے بھی زیادہ پختہ ہو گیا ہے۔۔
عمران خان تیسری شادی کریں گے یا نہیں۔۔ یہ بحث زور وشور سے جاری ہے۔۔ لیکن کپتان نے کبھی بھی تیسری شادی کرنے سے انکار نہیں کیا۔۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں وہ تیسری شادی کا اشارہ دے چکے ہیں۔۔ عمران خان کا ماننا ہے کہ ان کی عمر تریسٹھ برس ہو چکی ہے، اس لیے وہ اس بار زیادہ محتاط ہیں ، شادی کا خیال اب پہلےسے زیادہ واضح ہے تاہم اس عمر میں کسی کی تلاش آسان نہیں ،وہ اب تیس برس کے نہیں ہیں۔۔ کپتان نے طلاق سے قبل ایک سالہ دور کو اپنی زندگی کا بہترین وقت قرار دیا،ن کا کہنا ہے کہ طلاق سے بری کوئی چیز نہیں ، انہوں نے صرف دس سال ہی شادی شدہ زندگی گزاری ہے۔۔ عمران خان نے اپنی دو شادیوں سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمائما پاکستان میں نہیں رہ سکتی تھی اور وہ پاکستان نہیں چھوڑ سکتے تھے، شاید اس وقت مسئلہ بہتر انداز میں حل ہوجاتا لیکن ہمارارشتہ بند گلی میں داخل ہوگیا تھا، دوسری شادی سے متعلق کپتان کا کہنا تھا کہ دوسری بارکا تجربہ بہت مشکل رہا کیونکہ جب بچے جوان ہوں تو شادی کرنا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔۔ کپتان نے ریحام سے متعلق مزید بات کرنے سے گریز کیا۔۔ کپتان کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث شادی کے اعلان میں تاخیر ہو سکتی ہے۔