کسی کےگھرپرکھاناکھانےگئےتھے ڈانس پارٹی کی خبریں بےبنیادہیں:عمر اکمل
ڈانس پارٹی کی خبروں میں ان رہنے کے بعد عمراکمل منظر عام پر آ ہی گئے اور اپنے موقف سے میڈیا کو بھی آگاہ کر دیا کہا ایساکوئی کام نہیں کیا،کسی کےگھرپرکھاناکھانےگئےتھے،، میں کسی اورکانام لینانہیں چاہتا، ڈانس پارٹی کی خبریں بےبنیادہیں، مجھےنہیں پتہ کہ پولیس آئی یانہیں، ہم کھاناکھانےکےبعدوہاں سےنکل آئے،اس کےبعدکیاہواعلم نہیں، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی سےبات نہیں ہوئی،، چیئرمین پی سی بی کوشوکازنوٹس کاجواب دوں گا، ایسی خبریں چلنےپرشرمندگی محسوس کررہاہوں،لاہورآنےپرشہریارخان سےملاقات کروں گا، ملک کوبدنام کرنےکاسوچ بھی نہیں سکتا،، پی سی بی سےکلیئرہونےکےبعدقانونی جواب دوں گا، میرےخلاف ثبوت ملےتوپہلےاپنی فیملی پھرعوام سےمعافی مانگوں گا عمر اکمل نے کہا کہ ٹیم کے قوانین اور قواعد و ضوابط کا احترام کروں گا، ایسا کوئی کام نہیں کیا جو قانون کے خلاف ہو ،میں مکمل بے قصور ہوں ، نہیں معلوم کہ ٹی 20 سے مجھے کیوں ڈراپ کیا گیا، کرکٹ میں پڑھے لگے کھلاڑیوں کے نہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں کیا کرتا میٹرک کرتے ہی میرا نام ٹیم میں شامل ہو گیا،