لاہور کی سڑکوں پر ایک بار پھر ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی
ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لئے احسن اقدام اٹھایا گیا ہے،،،اب لاہورکی سڑکوں پر ایک بار پھر ڈبل ڈیکر بسیں دوڑیں گی ،اس سے پہلے مال روڈ پر چلنے والی ڈبل ڈیکر بسوں کو بند کردیا گیا تھا جس کے بعد ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بسیں خریدی گئی ہیں جن کا افتتاح آج وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پنجاب سٹیڈیم میں ایک شاندار تقریب میں کریں گے ،ابتدائی طور پر ڈبل ڈیکر بسیں مال روڈ پر چلائی جائیں گی