خطرناک موسم میں پھنسے امریکی طیارے کی ڈرامائی واپسی اور بحفاظت لینڈنگ
پائیلٹ کی عقل مندی یاں قسمت کا ساتھ امریکہ کے ایک کمرشل مسافر بردار طیارہ جو یورپ سے امریکہ جا رہا تھا کو اچانک فضاء میں خوفناک موسمی حالات کا سامنا کرنے کے بعد پرواز کا رخ موڑ کر واپس لوٹ ناپڑا۔ جہاں اس نے موسم بہتر ہونے کے بعد دوبارہ ٹیک آف کیا اور خیروآفیت سے اپنے منزل مقصود پر پہنچ گیا۔ تاہم خوش قسمتی سے یہ ہنگامہ مسافروں یا عملے کے درمیان کسی قسم کی شدید چوٹ کے بغیر ختم ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق سکینڈے نیوین ایئر لائنز کی فلائٹ نمبر (SK957) کو ہنگامہ خیزاور شدید فضائی موسمی طوفان کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے اس کے کپتان کے پاس پرواز جاری رکھنے کے بجائے واپس مڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ خراب موسم میں پھنسنے کی وجہ سے جہاز کے اندر خوفناک ہل چل مچ گئی جس کی وجہ سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم جہاز کے کپتان نے عقل مندی سے کام لیتے ہوئے جہاز کو واپس جہاں سے آیا تھا وہاں لے گیا۔