صحافیوں کے تیکھے سوالات نے مودی کیمرون ملاقات اور پریس کانفرنس کو دھندلا کر رکھ دیا
بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی آج لندن کے ویمبلے فٹ بال سٹیڈیم میں این آر آئیز سے خطاب کرینگے،برطانیہ کی قومی فٹ بال ٹیم کیلیے مختص ویمبلے سٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے،مودی کو دعوت دینے والے انگلش انڈین ٹریڈرز کے مطابق آج مودی کا خطاب سننے ساٹھ ہزار سے زیادہ افراد جمع ہونگے،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،سٹیڈیم کے باہر کشمیری اور سکھ بھارتی حکومت اور مودی کیخلاف مظاہرہ کرینگے ،ویمبلے کے ارد گرد آج بیس ہزار سے زیادہ افراد کے احتجاج کا امکان ہے ،ادھر برطانیہ کے فلم سٹار اور دگر فنکار بھی بھارت میں انسانی حقوق کیخلاف ورزی پر ڈیوڈ کیمرون کو خط لکھنے کا سوچ رہے ہیں