جیالوں کی ہوم گراؤنڈ پر کپتان نے چاروں اطراف چھکے لگائے
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان سینٹر فار ایکسی لینس فار نیوکلیئر سیکیورٹی کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہرجمیل نے ان کا استقبال کیا،، آرمی چیف کو جدید تر سہولتوں اور تربیتی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی،آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے ایٹمی اثاثوں کی صلاحیت اورحفاظت پر اعتماد کااظہار کیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، ایٹمی ہتھیاروں کی سلامتی مقدس ذمہداری ہےپاکستان نے نیوکلیئرسیکیورٹی کومزیدمستحکم کرنے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں، آرمی چیف کے دورہ کے موقع پر جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور سُبک رفتاری سے اپنے ہدف کو حاصل کرنے سے متعلق ایک عملی مظاہرہ بھی پیش کیا،