آئندہ 4 سے 6 مہینے کوروناوائرس کے حوالے سے بدترین ثابت ہوسکتے ہی, بل گیٹس
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے دنیا کو متنبہ کیا ہے کہ آئندہ چار سے چھ مہینے کوروناوائرس کے حوالے سے بدترین ثابت ہوسکتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس نے پیش گوئی کی کہ آئندہ مہینوں میں وبا سے متعلق شدت دیکھی جاسکتی ہے، امریکی انسٹیٹوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایولوشن نے 2 لاکھ اضافی اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے، لیکن اگر اہم احتیاطی تدابیر اپنائیں اور سماجی فاصلوں سمیت دیگر اقدامات اٹھائیں تو اموات کم کی جاسکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی کی یہ پیش گوئی نئی نہیں بلکہ اس سے قبل وہ متعدد بار کورونا کے حوالے اپنے خالات کا اظہار کرچکے ہیں۔ بل گیٹس نے یہ رواں ہفتے پیش گوئی کی تھی کہ 2021 کے موسم بہار سے امریکا میں حالات میں بہتری آنے لگے گی، موسم بہار میں کیسز کی تعداد میں ڈرامائی کمی آسکتی ہے۔