سالی سے محبت مہنگی پڑ گئی، بیوی نے شوہر کو ذبح کردیا
بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاﺅں میں خاتون نے اپنی بہن کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر دل پھینک شوہر کو قتل کردیا۔رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے گاﺅں بھادوہی میں بیوی نے اپنی جواں سالہ بہن کے ساتھ مل کر 55 سالہ شوہر کو گھر میں ہی قتل کردیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کا گلہ تیز دھار آلے سے کاٹا جس کے بعد انہیں ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔رپورٹ کے مطابق ناخوشگوار واقعہ کوئیرانا تھانے کی حدود میں ہفتے کی رات اس وقت پیش آیا جب شوہرسالی سے موبائل پر گفتگو میں مصروف تھا تو اسی دوران اہلیہ کمرے میں آگئیں۔خاتون نے پہلے اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا کیا اور جب آگے بڑی تو بات ہاتھا پائی تک پہنچی، جس کے بعد انہوں نے اپنی بہن کے ساتھ مل کر پہلے مقتول پر تشدد کیا اور پھر گلے پر چھری پھیر دی۔پولیس حکام کے مطابق مقتول کے چار بیٹے ہیں جو ممبئی کے مہاجر ورکرز کیمپ میں رہائش پذیر ہیں جن میں سے دو شادی شدہ اور دو کنوارے ہیں۔تفتیشی افسر کے مطابق خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کیے اور اسے بلیک میل بھی کیا۔