آئی جی خیبر پی کے ناصر درانی کا کہنا ہے کہ دہشتگری کیخلاف جنگ ہم سب کی جنگ ہے،بچے نہ صرف اپنے اسکول بلکہ گلی محلوں میں بھی مشکوک حرکات پر نظر رکھیں
آئی جی خیبر پی کے نے پشاور کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا ،،طلبا سے گفتگو کی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر درانی کا کہنا تھا کہ طلبہ کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی،دشمن ہمارا جذبہ دیکھ کر حملہ نہیں کرے گا،،ناصر درانی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہم سب کی جنگ ہے،جنگ کے حالات میں کچھ ایسا کیا جاتاہے جو نارمل حالات میں نہیں ہوتا،،ہمیں اپنے بچوں کو اس جنگ کیلئے تیار کرنا ہوگا،بچوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گلی محلوں پر مشکوک افراد پر نطر رکھیں اور پولیس کو اطلاع دیںآئی جی خیبر پی کے نے مزید کہا کہ صوبے کے پولیس جوان بہت دلیر ہیں،،اب تک بارہ سو جوان شہید ہوچکے ہیں،،مزید قربانیاں دینے کیلئے بھی تیار ہیں