افغان فورسز کی طورخم سرحد پر فائرنگ: آئی ایس پی آرنےگیٹ کا تصویری خاکہ جاری کر دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد کے آر پار جانے والوں کی دستاویزات کی چیکنگ کیلئے طورخم سرحد پر گیٹ تعمیر کیا جا رہا ہے، یہ گیٹ پاکستانی حدود کے اندر زیر تعمیر ہے، دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے بھی گیٹ کی تعمیر ضروری ہے۔۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی حدود کے اندر سینتیس میٹر پر واقع گیٹ پر فائرنگ کی گئی، جس کا موثر جواب دیا گیا۔۔ واضح رہے کہ ماضی میں پاکستان میں دہشت گردی کے کئی واقعات ہوئے جسے سرحد پار سے براہ راست کنٹرول کیا گیا، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے بھی افغان حکومت سے بارہا افغانستان میں چھپے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے لیکن فی الحال اس پر کابل نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔