چوری اوپرسےسینہ زوری: طورخم بارڈرکشیدگی پرافغان وزارت خارجہ نےپاکستانی سفیرکوطلب کیا۔ افغان میڈیا
طورخم بارڈر پر کشیدگی کے معاملہ پر افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر سید ابرار حسین کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا افغان میڈیا کے مطابق پاکستانی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور طورخم بارڈر پر کشیدگی کے معاملہ پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا افغان ڈپٹی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گیٹ کی تعمیر کے معاملہ پر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے افغان ڈپٹی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز نے افغان گارڈز پر فائرنگ کی۔ دوسری جانب گزشتہ روز دن بھر کی خاموشی کے بعد شام کے وقت افغان فورسز نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں پانچ ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے زخمیوں کو لنڈی کوتل سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جبکہ لنڈی کوتل بازار سے کرفیو اٹھا لیا گیا ہے پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق لنڈی کوتل بازار سے کرفیو اٹھا لیا گیا لنڈی کوتل بازار کو دو روز بعد ہر قسم کی تجارت کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ طورخم بازار میں کرفیو بددستور نافذ ہے واضح رہے کہ طورخم بارڈر کے راستہ کو دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کیے جانے کی شکایت سامنے آتی رہی ہے جس پر پاکستانی حدود میں گیٹ کی تعمیر کی جا رہی ہے تاکہ دہشت گردوں کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکا جائے۔