آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں مسلسل دو میچ جیتنے کے بعد پاکستان کی ون ڈے ریٹنگ بہتر ہو گئی, دو ہزار انیس کے ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی ایک روزہ میچوں کے نئی درجہ بندی کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان نے عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ اور عالمی نمبر سات سری لنکا کو شکست دے کر درجہ بندی میں تین پوائنٹس حاصل کر لیے اور اب اس کے اکانوے پوائنٹس ہیں، دوسری جانب ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان جاری ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کی پہلے ایک روزہ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے باعث ان کے پوائنٹس کی تعداد گر کر ستتر ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستان اور ان کے درمیان چودہ پوائنٹس کا فرق ہو گیا ہے یاد رہے کہ تیس ستمبر تک آئی سی سی کی درجہ بندی میں پہلی آٹھ ٹیمیں اگلے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی حاصل کر سکیں گی