امریکا نےافغان جنگ ہارنے کااعتراف کرلیا
امریکی وزیردفاع جم میٹس نے سینیٹ آرمڈ سروسزکمیٹی کو بتایا کہ امریکا افغانستان میں جنگ ہاررہا ہے،اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے مزید امریکی فوجی افغانستان بھیجنے پرغورکررہے ہیں, افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کانگریس کو افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا تھا،امریکی کمانڈر نے کانگریس کو بتایا تھا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی بڑھتی ہوئی طاقت کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید فوجی دستوں کی ضرورت ہوگی, دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ افغان فوج کے مشورے کے بعد افغانستان میں طالبان اوردہشتگردتنظیم داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید پانچ ہزار امریکی فوج بھیجنے پرغورکررہی ہے۔امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس اورلیفٹیننٹ جنرل ایچ آرمیک ماسٹرنے افغانستان میں مزیدامریکی فوج بھیجنے کی خواہش کااظہار کیا ہے۔