بڑے پلان کی بڑی تیاری:بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کے ارکین پنجاب اسمبلی کو پشاور طلب کر لیا
بانی پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دینے کے بعد بانی و سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشری بی بی بھی متحرک ہوگئی۔ جس کے لئے انہوں نے پی ٹی آئی کے ارکین پنجاب اسمبلی کو جمعہ کے روز پشاور طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق 24نومبر کے احتجاج کے حوالے سے مشاورت کے لئے اراکین اسمبلی کو طلب کیا گیا ہے ۔ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کا اہم پیغام بھی اراکین اسمبلی کو پہنچائیں گی اور احتجاج کی حکمت عملی طے کریں گی۔