آئی سی سی ورلڈ کپ دوہزار انیس کیلئے 148 ممالک سے پچیس لاکھ شائقین نے آن لائن ٹکٹ کی درخواست دے دی
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کیلئے ایک سو اڑتالیس ممالک کے 25 لاکھ شائقین نے آن لائن ٹکٹ کیلئے درخواست دے دی،16جون کو پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے،خوش نصیبوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے ٹکٹیں ملیں گے،عالمی کپ کے ابتدائی مرحلے کیلئے ٹکٹ کی قیمت 6 سے 70پاؤنڈ رکھی گئی ہے،پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر مزید ٹکٹوں کی فروخت 27ستمبر سےشروع ہو گی،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں دو ہزار پندرہ کا عالمی کپ دس لاکھ سے زائد شائقین نے دیکھا تھا،10 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ 30 مئی دو ہزار انیس سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی،پاکستان نے پہلی اور آخری بار انیس سو بانوے میں ورلڈ کپ جیتا تھا.