سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ
سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ
سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ٹیئرون کیٹیگری کے فی ایک ہزار سگریٹس پر ٹیکس ساڑھے 16 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ٹیئر ٹو کیٹیگری کے فی ایک ہزار سگریٹس پر ٹیکس 5 ہزار 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
شادی ہال اور ہوٹل پر ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
ضمنی مالیاتی بل میں شادی ہال اور ہوٹل پر ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے کمرشل لان، مارکی اور کلب پر بھی ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
فضائی ٹکٹس پر بھی ایڈوانس ٹیکس عائد
فضائی ٹکٹس پر بھی ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ مشروبات کی ریٹیل پرائس پر بھی 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔