مظفر گڑھ کے قریب220KVکی پاور ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے بعد منگلا اور تربیلا پاور سٹیشن ٹرپ کر گئے،
ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق مظفرگڑھ میں دو سو بیس کے وی اے کی لائن ٹوٹ گئی، جس کے بعد نیشنل گرڈ سٹیشن میں مین ٹرانسمیشن سسٹم بیٹھ گیا، منگلا اور تربیلا پاور سٹیشن پر لوڈ پڑنے سے دونوں پاور سٹیشن ٹرپ کر گئے جس کے باعث لاہور، اسلام آباد، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، پنڈی بھٹیاں، گوجرانوالہ، گجرات سمیت پنجاب کے بیشتر شہر بجلی سے محروم ہو گئے، اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس، واپڈا ہاؤس لاہور سمیت اہم عمارتوں میں بجلی معطل ہو گئی، لاہور ائیرپورٹ کی بھی بجلی بند ہونے کے بعد جنریٹر سسٹم بھی فیل ہو گیا۔۔۔۔ بریک ڈاؤن کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ ادھر پشاور سمیت خیبرپی کے متعدد شہروں میں بھی بجلی غائب ہو گئی، این ٹی ڈی سی کے مطابق تکنیکی خرابی دور ہونے میں کچھ گھنٹے لگ سکتے ہیں، گزشتہ سال بھی انہی دنوں میں جب دھندآئی تو ایسی فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔