لاہور میں چھٹی کے روز شہریوں نے ناشتے کے لیے بازار کا رخ کرلیا
سہانے موسم میں لاہوریے چھٹی سے لطف اندوز نہ ہوں ایسا ممکن نہیں،، لاہور میں چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے ناشتے کی دکانوں کا رخ کیا،، فیملی کے ساتھ آئے لوگوں نے نان چنوں، سری پائے اور حلوہ پوری پر خوب ہاتھ صاف کیے،،، لذیز ناشتے سے لطف اندوز ہوتے شہریوں کا کہنا تھا کہ چھٹی کے روز باہر آکر ناشتہ کرنا اچھا لگتا ہے،،،شہریوں کا کہنا تھا کہ چھٹی کے روز دوستوں کے ساتھ ناشتے کا الگ ہی مزہ ہے، اتوار کو بازار سے ناشتے کے لیے وہ پورا ہفتہ انتظار کرتے ہیں۔چھٹی کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے لاہور کے باسیوں کی بڑی تعداد ناشتے کی دکانوں رخ کرتی ہے جس سے دکانداروں کی بھی چاندی ہوجاتی ہے