الزام تراشی سےامن مخالف عناصر کو تقویت ملتی ہے پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں نہیں ہیں,آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ
آئی ايس پی آر کے مطابق آرمی چيف نے افغان صدر کو ٹيليفون کرکے کابل اور قندھار ميں ہونے والے حاليہ دہشت گردی واقعات او جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کيا، انہوں نے خطے ميں کئی برس سے جاری دہشت گردی سے دونوں ممالک کے عوام کو پہنچنے والے نقصان پر ہمدردی کا اظہار بھی کيا،، آرمی چيف نے خطے کے امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی طرف سے افغان حکومت اور عوام کو بھرپور تعاون کے عزم کو دہرايا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے بتاياکہ پاکستان نے ہرقسم کی دہشت گردی کو ختم کرنے کيلئے طويل کوشش کی ہے اور اس عمل ميں دہشت گردوں کی تمام پناہ گاہيں ختم کردی ہيں،انہوں نے افغان صدر کو دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کيلئے موثر سرحدی انتظام اور خفيہ معلومات کے باہمی تبادلہ کا موثر نظام وضع کرنے کی تجويز دی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ دہشت گردی واقعات پر الزام تراشی سے صرف امن مخالف عناصر کو تقويت ملتی ہے، دونوں ممالک کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانے پر توجہ دينی چاہيئے جو آپريشن ضرب عضب ميں پاکستان کو کاميابيوں سے حاصل ہوئے ہيں،، افغان صدر نے جنرل قمر باجوہ کے نيک جذبات کو سراہا اور خطے ميں امن واستحکام کےلئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کيا